تازہ ترین

وزیر اعلیٰ بلوچستان کاعاشور محرم کے جلوسوں کے پر امن انعقاد پر اظہار اطمینان

کوئٹہ(خ ن) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں عاشورہ محرم کے جلوسوں کے پرامن انعقاد اور احسن طریقے سے اختتام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور عاشورہ محرم میں پرامن ماحول کے قیام پر پولیس، لیویز، ایف سی، انتظامیہ اورپاک فوج کی کارکردگی کو سراہا ہے، وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ تمام سیکیورٹی اداروں نے دن رات محنت کرکے سیکیورٹی کے موثر اقدامات کو یقینی بنایا، وزیراعلیٰ نے سیکیورٹی اہلکاروں اور افسران کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی ہے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا برقراررکھنے پر صوبے کے عوام اور علماءکرام کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*