تازہ ترین

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی قیادت میں صوبہ ترقی راہ پر گامزن ہے،لیاقت شاہوانی

کوئٹہ(خ ن)ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان جامکمال خان کی قیادت  میں صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن  ہے صوبے میں یکساں بنیادوں  پر ترقیاتی عمل پر تیزی سے کام جاری  ہے اور اس امر کو ملحوظ خاطررکھا جا رہا ہے کہ دور دراز پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی عمل ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ وہاں کے لوگوں کو بھی بنیادی ضروریات زندگی فراہم ہو سکیں انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبے علاقے کی پسماندگی اور اجتماعی ترقی کے اصولوں کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیے جاتے ہیں لیکن اس کے لیے بنیادی نقطہ تمام علاقوں کی برابری پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان  کے ویژن کے مطابق آئندہ بجٹ میں صحت عامہ ،تعلیم ،آبنوشی آب پاشی  اور سڑکوں کی تعمیرکو بہت اہمیت دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی واضح ہدایت ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف حاصل ہونا چائیے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے دور حکومت کے دوران اب تک جو ترقیاتی عمل مکمل کر چکی ہے یا جن منصوبوں پر کام جاری ہے وہ عوام کے سامنے ہیں حکومت سیاسی نعرے بازی کے بجائے  عملی بنیادوں پر کام پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے  لیے مزید نئی آسامیاں تخلیق کر رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو مختلف شعبوں  میں ہنرکی فراہمی سمیت مختلف منصوبوں پر بھی عمل جاری ہے تاکہ نوجوان روزگار کے حوالے سے خو د کفیل ہو سکیں حکومت بلوچستان کے ترجمان نے اس امر پر خوشی کا اظہارکیا کہ صوبائی حکومت میں شامل تمام سیاسی جماعتیں  آپس میں متحد  ہیں اور صوبے کی ترقی میں مشترکہ لائحہ عمل  کے تحت کام کر رہی  ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال سال کے بجٹ میں بھی سو شل سیکٹرکو اہمیت حاصل رہے گی انہوں نے کہا کہ حکومت گڈ گورننس میرٹ اورصوبے کی ترقی و خوشحالی کے ویژن کے مطابق عملی بنیادوں پر کام کر رہی ہے جس کے ثمرات عوام کو حاصل ہو رہے ہیں اور مستقبل  میں صوبہ  خوشحالی اور خود کفالت کے حوالے سے دوسرے صوبوں کے مساوی درجہ حاصل کر لے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*