تازہ ترین

وزیر اعظم کا لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کا دورہ ،آرمی چیف کا استقبال

Imran Khan and Army Chief

ڈونگی (آئی این پی)وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کا دورہ ،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ،چیف آف آرمی سٹاف جنرل جاوید قمر جاوید باجوہ نے استقبال کیا ،وفاقی وزراءبھی ہمراہ تھے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے یوم دفاع کے موقع پر کھوئی رٹہ سیکٹر لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا کھوئی رٹہ کے بلند ترین مقام کرجائی پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم پاکستان کا استقبال کیا وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیر دفاع پریز خٹک اور چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام بھی تھے۔ کرجائی کے مقام پر وزیر اعظم پاکستان کو کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے لائن آف کنٹرول کی تازہ صورت احوال پر بریفنگ دی اور بلند ترین مقام سے فضائی جائزہ بھی لیا گےا وزیر اعظم پاکستان نے کشمیریوں کے لیے آخری حد تک جانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کشمیریوں کے ساتھ ہیں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی کشمیریوں کے لیے آخری گولی آخری سپاہی تک لڑنے کے عزم کو دہرایا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*