تازہ ترین

وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس ،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ

Mir Jam Kamal Khan

کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت منعقد ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میرضیاءلانگو، چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حیدر علی شکوہ،آئی جی پولیس محسن حسن بٹ،آئی جی ایف سی نارتھ،آئی جی ایف سی سا¶تھ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان میں شامل مختلف نکات پر ان کی رو ح کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنا یا جارہا ہے اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ اچھی گورننس، مثالی طرز حکومت،معاشی ترقی کے اہداف کے حصول، عوام کو تعلیم صحت اور دیگر بنیادی سہولتوں اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے زریعے عسکریت پسندی،انتہا پسندی اور منفی سوچ کو معاشرے پر اثر انداز ہونے سے روکا اور اس رجحان کا تدارک کیاجا سکتا ہے جس سے دیرپا بنیادوں پر امن کا قیام ممکن ہو سکے گا اور سیکورٹی کے مسائل میں نمایاں کمی آئے گئے،اجلاس میں صوبے کی سماجی و معاشی ترقی کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اقدامات اور اس حوالے سے وفاقی حکومت کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کو امن وترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے حکومتی اقدامات میں ہر طبقہ فکر کی شراکت داری ضروری ہے اور تمام اہم صو بائی امور پر سب کو ساتھ لیکر چلنا حکومتی پالیسی کا اہم جزو ہے انہوں نے کہا کہ مالی سال20 ۔2019ماضی کے سالوں سے بہت مختلف ہو گا اور عوام سیاسی،معاشی اور ترقیاتی شعبوں میں مثبت تبدیلی محسوس کرینگے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*