تازہ ترین

وزیراعظم سمیت کسی کو میری یاد تک نہیں آئی، ڈاکٹر عبدالقدیر کا شکوہ

کراچی(آئی این پی)محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کو اپنے انتقال سے چند روز قبل لکھا جانے والا خط منظرعام پر آگیا، جس میں انہوں نے وزیراعلی سندھ کی جانب سے بھیجے گئے گلدستے کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو لکھے گئے خط میںمرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے لکھا کہ میں اب پہلے سے بہت بہتر محسوس کررہا ہوں، میں شکر گزار ہوں کہ میرے صوبے کے وزیراعلیٰ نے مجھے مشکل وقت میں یاد رکھا،سندھ کے وزیراعلیٰ کے علاوہ وفاق اور تینوں صوبے کے کسی منتخب نمائندے نے مجھے نہیں پوچھا۔مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے خط میں مزید لکھا کہ وزیر اعظم ، پنجاب، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ تو میرے مرنے کی خوش خبری کا انتظار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر کو گلدستہ بھیجا تھا جس میں ان کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا تھا، جب کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جانب سے وزیراعلی سندھ کو جوابی خط 4اکتوبر کو اسلام آباد سے لکھا گیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*