تازہ ترین

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کے دوران فل پروف سیکیورٹی دی گئی

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کے دوران فل پروف سیکیورٹی دی گئی ہے ،راولپنڈی، لاہور اور اسلام آباد میں پولیس کے ساتھ پاک فوج بھی ٹیم کی سکیورٹی کی ذمہ داریاں سر انجام دے رہی ہے ،ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب، چیف کمشنر اسلام باد کی درخواست پر پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں 22 ستمبر تک سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ،لاہور میں 22 ستمبر سے 4 اکتوبر تک کا سیکیورٹی پلان بھی تشکیل دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی کی ایک انفنٹری کمپنی، ایس ایس جی کمانڈوز تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ،ایمرجنسی اور فضائی نگرانی کیلئے دو ہیلی کاپٹر بھی سیکیورٹی پر مامورہیں ،بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی ٹیم کی سکیورٹی میں سکیورٹی اداروں کا مددگار ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بھی 22 ستمبر تک سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ،اسلام آباد میں روٹ وینیو اور موٹر کیڈ پر پاک فوج کی معاونت حاصل ہے ،اسلام آباد میں بھی فضائی نگرانی کیلئے دو ہیلی کاپٹر مامور ہوں گے،نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے پاکستان کی سیکیورٹی پر پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی گئی۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کے دوران فل پروف سیکیورٹی دی گئی ہے ،راولپنڈی، لاہور اور اسلام آباد میں پولیس کے ساتھ پاک فوج بھی ٹیم کی سکیورٹی کی ذمہ داریاں سر انجام دے رہی ہے ،ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب، چیف کمشنر اسلام باد کی درخواست پر پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں 22 ستمبر تک سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ،لاہور میں 22 ستمبر سے 4 اکتوبر تک کا سیکیورٹی پلان بھی تشکیل دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی کی ایک انفنٹری کمپنی، ایس ایس جی کمانڈوز تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ،ایمرجنسی اور فضائی نگرانی کیلئے دو ہیلی کاپٹر بھی سیکیورٹی پر مامورہیں ،بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی ٹیم کی سکیورٹی میں سکیورٹی اداروں کا مددگار ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بھی 22 ستمبر تک سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ،اسلام آباد میں روٹ وینیو اور موٹر کیڈ پر پاک فوج کی معاونت حاصل ہے ،اسلام آباد میں بھی فضائی نگرانی کیلئے دو ہیلی کاپٹر مامور ہوں گے،نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے پاکستان کی سیکیورٹی پر پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی گئی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*