تازہ ترین

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو آخری ٹیسٹ میں اننگز اور 65رنز سے ہرا دیا،سیریز1-1سے برابر

کولمبو(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ نے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں سری لنکا کو اننگز اور 65رنز سے ہرا دیا، اس طرح دونوں ٹیموں کے مابین سیریز برابری پر اختتام پزیر ہوئی، میزبان ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 112رنز پر ڈھیر ہوگئی، نروشن ڈکویلا 51رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساﺅدی، پٹیل اور ولیم سمرولی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، اس سے قبل نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز 431رنز 6کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی، ٹام لیتھم کو 154 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا، بی جے واٹلنگ نے 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔پیر کو کولمبو میں ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 382رنز 5کھلاڑی آﺅٹ پر پہلی نا مکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو کولن ڈی گرینڈ ہوم 83 اور بی جے واٹلنگ 81 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے، دن کے پہلے ہی اوور میں ایمبل ڈینیا نے گرینڈ ہوم کو آﺅٹ کر کے ٹیم کو اہم کامیابی دلائی، وہ گزشتہ دن کی اننگز میں رنز کا اضافہ کئے بغیر آﺅٹ ہوئے، اس کے بعد واٹلنگ اور ٹم ساﺅتھی نے مل کر سکور 431 تک پہنچایا تو کیوی قائد کین ولیمسن نے اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کر دیا، واٹلنگ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی اور 105 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ٹم ساﺅتھی 24 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔دلروان پریرا نے 3، ایمبل ڈینیا نے 2 اور لاہیرو کمارا نے 1 وکٹ لی۔ سری لنکا کی ٹیم دوسری اننگز میں بری طرح ناکام رہی اور پوری ٹیم 122 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی، اس طرح اسے اننگز اور 65 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، نروشن ڈکویلا 51 ، دیمتھ کرونا رتنے 21 ، کوسال مینڈس 20 اور سرنگا لکمل 14 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، لاہیرو تھریمانے، کوسال پریرا اور دلروان پریرا بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے، ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساﺅدی، اعجاز پٹیل اور ولیم سمرولی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، ٹام لیتھم کو 154 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*