تازہ ترین

نگراں وزیراعظم کی کوئٹہ آمد ،سی ایم ایچ کاد ورہ اور نوابزادہ سراج رئیسانی کی وفات پر فاتحہ خوانی

کوئٹہ (این این آئی )نگران وزیراعظم ناصرالملک ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے،انہوں نے سانحہ مستونگ میں جاں بحق نوابزادہ سراج رئیسانی کےلئے ان کے خاندان سے اظہارتعزیت کیااورفاتحہ خوانی کی،انہوں نے سی ایم ایچ میں سانحہ کے زخمیوں کی عیادت بھی کی،: نگران وزیراعظم نے کوئٹہ آمد کے فوری بعد سی ایم ایچ کا دورہ کیاجہاں انہوں نے سانحہ مستونگ کے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کےلئے دعاکی،انہیں زخمیوں کی حالت کے حوالے سے بریفنگ بھی کیاگیا،اس موقع پر گورنربلوچستان،چیئرمین سینیٹ اور نگران وزیراعلی بھی ان کے ہمراہ تھے،،سی ایم ایچ کے بعد نگران وزیراعظم نوابزادہ سراج رئیسانی کے خاندان سے اظہارتعزیت کےلئے ساراوان ہاوس گئے ،جہاں انہوں نے نوابزادہ سراج رئیسانی کے خاندان سے اظہارتعزیت کیااوران کی روح کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ کی،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور نگران وزیراعلی علاءالدین مری بھی نگران وزیراعظم کے ہمراہ تھے،بعد میں نگران وزیراعظم سے گورنر بلوچستان اور نگران وزیراعلی نے ملاقات کی،اس موقع پر صوبے میں امن وامان سمیت مختلف امور پر بات کی گئی،نگران وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر شہر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*