تازہ ترین

ناکامی یا تنقید کا خوف ہو تو کوئی کچھ بھی حاصل نہیں کرسکتا، عمران خان

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کےلئے امریکی صدر تھیڈور روزویلٹ کی شاعری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناکامی یا تنقید کا خوف ہو تو کوئی کچھ بھی حاصل نہیں کرسکتا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کیلیے امریکا کے 26ویں صدر تھیڈور روزویلٹ کی شاعری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ناکامی یا تنقید کا خوف ہو تو کوئی کچھ بھی حاصل نہیں کرسکتا، پاکستان کی نوجوان نسل کے لیے بہترین نصیحت ہے۔روز ویلٹ نے اپنے قول میں کہاہے کہ تنقید کرنے والے اورمضبوط آدمی کی ٹھوکر کی نشاندہی کرنے والے کوئی معانی نہیں رکھتے۔سہرا اُس آدمی کے سر ہے جومیدان میں ہے، جس کا چہرہ دھول ، پسینے اورخون سے اٹا ہے، جو بہادری اورہمت سے کوشش کرتا ہے، جو باربار غلطیاں کرتا ہے کیونکہ کوئی بھی کوشش غلطیوںاورخامیوں سے مبراءنہیں ہوتی۔لیکن باہمت لوگ پہیم کوششیں جاری رکھتے ہیں، یہ ایسے لوگ ہوتے ہیں جو انتہائی خلوص اورلگن سے کام کرنا جانتے ہیں،ایسے لوگ اچھے اوراعلی وارفع مقصد کیلےئے اپنی توانائیاں صرف کرتے ہیں۔یہ ایسے لوگ ہوتے ہیں جنہیں اچھے حالات میں آخر میں بڑی کامیابیوں کے ملنے کا اچھی طرح سے یقین ہوتا ہے، یہ لوگ برے وقت میں، جب وہ ناکام ہوتے ہیں، ہمت، وقار اورثابت قدمی سے حالات کا مقابلہ کرتے ہیں تاکہ ان کا نام ان ایسے کم ہت اوربزدل لوگوں میں شمارنہ ہوں جنہیں فتح یا شکست سے کوئی سروکارنہیں

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*