تازہ ترین

ناموس رسالتﷺ پر پوری قوم متحد اور یک زبان ہے، وزیر اعظم عمران خان

Prime-Minister-Imran-Khan-PM

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان کو بریفنگ دی گئی ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کالعدم اور پابندی برقرار رہے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیرداخلہ شیخ رشید اوروزیرمذہبی امور نور الحق قادری نے ارکان کو تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات پربریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ تحریک لبیک پرپابندی ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ٹی ایل پی کالعدم اور پابندی برقرار رہے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹی ایل پی کارکنان پر قتل کے مقدمات واپس نہیں لیے جارہے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ ناموس رسالتﷺ پر پوری قوم متحد اور یک زبان ہے، ٹی ایل پی کا مقصد ٹھیک ہے لیکن طریقہ کار درست نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مضبوط کیس پیش کرنے کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*