تازہ ترین

ناموراداکار احسن خان بچوں پر جنسی تشدد کےخلاف مہم چلائینگے

لاہور(شوبز نیوز)ناموراداکارو میزبان احسن خان بچوں پر جنسی تشدد کےخلاف مہم چلائیںگے۔ معروف فیشن ڈیزائنر فریحہ الطاف کی جانب سے بچوں پر جنسی تشدد کی روک تھام کےلئے مہم چلانے کا اعلان کیا گیا جسکے لئے احسن خان کو بھی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ احسن خان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے گھناﺅنے جرم کا جڑسے خاتمہ ہونا چاہیے اور اس کےلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا انفرادی اور اجتماع کردار ادا کرنا ہوگا۔ احسن خان نے کہا کہ اس حوالے سے بچوں کو بھی آگاہی دینے کی ضرورت ہے اور نہ صرف ماں باپ کا فرض ہے کہ وہ بچوں کو اس کے حوالے سے بتائیں بلکہ بچوںکی نگہبانی کے فرائض بھی سر انجام دیں ۔ انہوں نے کہا کہ صرف بچوں کو اچھی تعلیم اور ان کے روز مرہ کے اخراجات کو پورا کر دینے سے ذمہ داری پوری نہیں ہو جاتی بلکہ والدین کو اپنے بچوںکومناسب وقت بھی دینا چاہیے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*