تازہ ترین

نائیجیریا میں بوکو حرام کے حملے کے بعد 23 فوجی لاپتہ

نائجریا(این این آئی)افریقی ملک نائیجیریا میں شدت پسند گروہ بوکو حرام نے ملک کے شمال مشرقی ریاست میں گھات لگا کر کیے گئے ایک حملے میں دو درجن کے قریب فوجیوں کو اغواء یا قتل کردیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق بورنو ریاست کے دارالحکومت مایڈو گوری میں ایک فوجی افسر نے بتایا کہ بوکو حرام کے اچانک کیے گئے حملے میں ان کے 23 اہلکار لا پتہ ہیں۔ ا±نہوں نے بتایا کہ شدت پسندوں کے حملے کے لاپتہ ہونے والوں میں 5 افسر اور18 سپاہی شامل ہیں۔نائیجیریا کے فوجی افسر نے بتایا کہ ’بوکو حرام‘ کے دہشت گردوں نے بال گائی گاو¿ں کے علاقے بوبوشی فوجیوں کے ایک کیمپ پر حملہ کیا۔گزشتہ روز نائیجیریا کی فوج کو یہ اطلاعات ملی تھیں کہ بوبوشی کے مقام پر 100 دہشت گرد جمع ہوئے ہیں۔ اس کے بعد ان کے خلاف آپریشن کی تیاری کی گئی تھی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*