تازہ ترین

نئے ڈومیسٹک سسٹم سے کھلاڑیوں کو خامیوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی، محمد رضوان

ایبٹ آباد(سپورٹس ڈیسک) وکٹ کیپر بیٹسمین اور قائد اعظم ٹرافی میں کے پی کے ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے نئے سسٹم سے کھلاڑیوں کو اپنی خامیوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور قائد اعظم ٹرافی کے پہلے مرحلے میں مختلف سینٹرز پر کیچز کا ڈراپ ہونا ایک لمحہ فکریہ ہے جو کھلاڑیوں کے فٹنس لیول پر ایک سوالیہ نشان ہے اور تمام ٹیموں کو اپنے کھلاڑیوں کی فٹنس کی بہتری پر توجہ دینا ہوگی ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم کے منیجر شوکت گل جدون بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*