تازہ ترین

نئے وزیر خزانہ شو کت تر ین سے اچھی امید یں وا بستہ

گذشتہ دنوں وزیر اعظم عمر ان خان نے ایک با ر پھر وفا قی کا بینہ میں ردو بد ل کی جس میں وز ا رتیں تبد یل کی گئی وہاں سب سے اہم وز ا رت خزانہ کا قلمدان ممتا ز ما ہر معا شیا ت شو کت تر ین کو سونپی گئی اس مو قع پر وزیر اعظم عمر ان خان نے شو کت تر ین کی صلا حیتوں پر مکمل اعتما د کا اظہا ر کر تے ہوئے کہا کہ میں شو کت ترین کو 35 سا لوں سے جا نتا ہوں پوری امید ہے کہ نئے وزیر خزانہ معا شی معا ملا ت میں مز ید استحکام کیلئے بہتر ین حکمت عملی سے کام کریں گے انہوں نے واضح کیا کہ جی ڈی پی گر و تھ کو کم سے کم 6 سے 7 فیصد تک لانے میں ہی معا شی مسائل کا حل ہے دوسری جا نب وزیر خزانہ شو کت ترین نے عہد ے کا چا رج سنبھا لنے کے بعد کہا ہے کہ نئے سال مالی سا ل کے بجٹ کی تیا ریاں شروع کر دی ہیں اس سلسلے میں وزا رت خزانہ سے بر یفنگ لے لی ہے 11 سا ل بعد وزا رت خزانہ آیا ہو ں امید ہے کہ سب ٹیم بن کر وزارت کو بہتر ین طر یقے سے چلائیں گے۔
نئے منتخب وزیر خزانہ شو کت ترین بلا شبہ ایک سلجھے ہوئے ما ہر معا شیا ت ہیں ان کا اس شعبے میں بڑ ا وسیع تجر بہ ہے اسی لیے وزیراعظم عمر ان خان نے بڑی سو چ بچار کے بعد ان کو وزا رت خزانہ کا قلمد ان سونپاہے جو کہ بلا شبہ ان کے لیے ایک بڑے امتحان سے کم نہیں ہے کیو نکہ اس وقت ملک کے معاشی حالت ٹھیک نہیں اس وقت پاکستانی روپے کی قدر بہت ہی کم ہے جس کے مقا بلے میں ڈالر اوپر ہے اس وجہ سے ملک میں مہنگائی اپنے عر وج پر ہے جس سے ایک غر یب آدمی بری طرح متا ثر ہو رہا ہے کیو نکہ مو جو دہ حکومت جب سے بر سر اقتدا ر آئی ہے مہنگا ئی میں کئی گنا اضافہ ہو ا ہے بلکہ اب بھی ہو رہا ہے عو ام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں مل سکا مو جو دہ حکومت نے اب تک 3 وزیر خزانہ تبد یل کر لیے ہیں اس طرح شو کت تر ین چوتھے وزیر خزانہ ہیں حالا نکہ حکومت کواقتدا ر میں آ ئے صر ف ڈھائی سال ہوئے ہیں یہ اس کی کا ر کر دگی پر ایک سو الیہ نشا ن ضرور ہے؟جس کا عو ام جو اب چاہتی ہے۔
وزیر اعظم عمر ان خان نے نئے وز یر خزانہ شو کت تر ین کی صلا حیتوں پر جو مکمل اعتما د کا اظہا ر کیا ہے وہ شو کت ترین کی صلا حیتو ں کا بر ملا اظہا ر ہے جس کے مثبت نتائج بر آمد ہونے کی امید ہے اسی طرح شو کت تر ین نے نئے بجٹ کی تیا ر یو ں کا اعلان اور وز ا رت خزانہ کو بہتر ین ٹیم ورک کے ذر یعے چلانے کے عزم کا جو اظہا ر کیاہے وہ قا بل تعر یف ہے۔
اس لیے یہاں ضرورت اس امر کی ہے کہ نئے وفا قی وزیر خزانہ شو کت تر ین وزا رت خزانہ کو احسن طر یقے سے چلا نا چا ہیئے اور اپنے وسیع تجر بہ کی بناءپر ملک کو معا شی بحران سے نکالنا چا ہیئے جو کہ اس وقت نہا یت ہی نا گز یر ہے اس طرح وزیر خزانہ شو کت تر ین کو آئندہ بجٹ میں عو امی مفا د کے فیصلے کرنے چاہئیں جو کہ اب تک نہیں ہو سکے جس کی وجہ سے عو ام شد ید مشکلا ت سے دو چا ر ہے اور وہ وزیر خزانہ شو کت تر ین سے کا فی امیدیں رکھتی ہے کہ وہ ملک کے معا شی بحران کو حل کرنے میں کامیا ب ہوں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*