تازہ ترین

نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع کردی ہیں،شوکت ترین

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر خزانہ شوکت ترین نے عہدے سنبھالنے کے بعد کہا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع کردی ہیں، جلد میڈیا کو ترجیحات سے آگاہ کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق شوکت ترین نے باقاعدہ طور وزارت خزانہ کا چارج سنبھال لیا، جس کے بعد شوکت ترین نے وزارت خزانہ کے سینئر افسران سے ملاقات کی، اس دوران شوکت ترین سے افسران کا تعارف کرایا گیا، بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا امید ہے سب ٹیم بن کر وزارت کوبہترین طریقے سے چلائیں گے، نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع کردی ہیں، بجٹ پر وزارت خزانہ سے بریفنگ لے لی ہے۔ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آج وزارت خزانہ میں میرا پہلا دن ہے، 11سال بعدوزارت خزانہ آیاہوں 2گھنٹے معاشی امور پربریفنگ لی، مجھے نہیں معلوم یہاں کیا ہورہا ہے۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا معیشت کی بہتری کیلئے بہت سے منصوبے ہیں،جلد میڈیا کو ترجیحات سے آگاہ کروں گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*