تازہ ترین

میچ ہو یا پریکٹس، کپتان بابر اعظم سے رہنمائی لیتا رہتا ہوں ،عثمان قادر

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے کھلاڑی عثمان قادر نے کہا ہے کہ میچ ہو یا پریکٹس، کپتان بابر اعظم سے رہنمائی لیتا رہتا ہوں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ان سیشنز میں تمام لیگ اسپنرز میں، شاداب خان اور زاہد محمود اجتماعی اہداف بنارہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بطور اسپنر ثقلین مشتاق کی موجودگی کا بھی فائدہ اٹھارہا ہوں ،نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی اچھی تیاری کررہے ہیں،مہمان ٹیم کے خلاف ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے،ٹریننگ سیشن کے پہلے روز ہی سینٹر پچ پر پریکٹس میچ کھیلنا مفید رہا،کھلاڑیوں نے گزشتہ روز بھی بھرپور ٹریننگ سیشن کیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*