تازہ ترین

مینز ڈومیسٹک سیزن کا آغاز (آج)سے ہوگا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بدھ سے شروع ہونے والے مینز ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کا آغاز کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ سے ہوگا، جہاں چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ یہ ٹورنامنٹ 15 سے 22 ستمبر تک بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا ہر روز دن میں دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ صبح ساڑھے نو بجے اور دوسرا دوپہر ڈیڑھ بجے کھیلا جائے گا۔یہ آٹھ روزہ ٹورنامنٹ جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دے گا تو وہیں یہ ان کے لیے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں اپنی فرسٹ الیون ٹیم میں جگہ بنانے کا سنہری موقع ہے۔ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 25 ستمبر سے 13 اکتوبر تک ملتان اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔اس کے علاوہ ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کے ماہوار وظیفے میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ یہ اعلان رمیز راجہ نے گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کیا۔گزشتہ سال سینٹرل پنجاب نے کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ جیتا تھا. دفاعی چیمپئن سینٹرل پنجاب کی ٹیم اس سال سندھ کے خلاف افتتاحی میچ سے ایونٹ کا آغاز کرے گی۔کپتان سینٹرل پنجاب سیکنڈ الیون سیف بدر نے کہاکہ ان کی ٹیم ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،وہ بیٹنگ، باو¿لنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کا ماہوار وظیفہ بڑھانے کا اعلان بہت خوش آئند ہے، اس اعلان سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ مزید دلجوئی کے ساتھ کرکٹ کے کھیل پر توجہ دے سکیں گے۔کپتان بلوچستان سیکنڈ الیون جلات خان نے کہاکہ ان کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل بہت اچھے ٹریننگ سیشنز میں شرکت کی ہے. باو¿لنگ ان کا مضبوط شعبہ ضرور ہے تاہم اسکواڈ متوازی اور باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے،جلات خان نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کے ماہوار وظیفے کو بڑھانے سے متعلق اعلان پر بہت خوشی ہے اور اس سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔کپتان خیبرپختونخوا سیکنڈ الیون زوہیب خان نے کہاکہ ماہوار وظیفے میں اضافے کے اعلان سے کھلاڑیوں میں مقابلے کی فضاءبڑھے گی، ریجنل کرکٹ میں کھلاڑی ویسے ہی جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں اور ہم اس ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کےلئے پرامید ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*