تازہ ترین

میلبورن،سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کے گٹھنے کا کامیاب آپریشن

میلبورن(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کے گٹھنے کا کامیاب آپریشن ہوا ہے۔ وہ تیزی سے روبصحت ہیں۔آپریشن سے قبل انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں اپنے مداحوں اور کرکٹ کے دلدادہ افراد سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کے آپریشن کی کامیابی کے لیے دعا کریں۔خبررساں ادارے کے مطابق دنیائے کرکٹ میں راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے معروف رہنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے دائیں گٹھنے کے آپریشن کے بعد اپنے پیغام میں کہا کہ وہ کچھ تکلیف محسوس کررہے ہیں لیکن اللہ تعالی کا شکر ہے کہ ان کا آپریشن بالکل ٹھیک اور کامیاب ہوا ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر کے مطابق انہیں بالکل ٹھیک ہونے میں دو سے تین ہفتے لگیں گے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا کریں۔اس سے قبل شعیب اختر کا بائیں گٹھنے کا بھی آپریشن ہوچکا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*