تازہ ترین

میر جام کمال خان وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی،گورنر نے استعفیٰ منظور کر لیا

کوئٹہ(این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے وزرات اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ، تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب وزیراعلیٰ جام کمال خان گورنر ہاﺅس کوئٹہ گئے جہاں انہوں نے گور نر بلوچستان سید ظہور آغا کو اپنا استعفیٰ پیش جسے گورنر نے منظور کرلیا، گورنر ہاﺅس کوئٹہ اور وزیراعلیٰ ہاﺅس کے ترجمانوں نے وزیراعلیٰ کے مستعفی ہونے اور استعفیٰ منظور کئے جانے کی تصدیق کردی ہے وزیراعلیٰ کے استعفے کے بعد صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی جبکہ وزیراعلیٰ کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں آج تحریک عدم اعتماد کی قرار داد پر رائے شمار ی بھی نہیں ہوگی اگلے مرحلے میں بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا جائےگا

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*