تازہ ترین

میانمار، روہنگین کمیونٹی پر مظالم،الزام ثابت ہونے پر کورٹ مارشل

Mayanmar

ینگون(م ڈ) میانمار کا کہنا ہے کہ رخائن ریاست میں اجتماعی قبریں بنانے کے الزام پر تحقیقات کے بعد ان کی فوج کورٹ مارشل کر رہی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فوج کی ویب سائٹ پر بتایا گیا کہ’گو در پائن میں تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ‘ہدایات پر عمل کرنے میں غلطی ہوئی اور فوجی انصاف کے طریقہ کار کے تحت کورٹ مارشل کیا جائے گا’۔فوجی ترجمان زو من تن نے تحقیقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ‘اجتماعی قبروں کی رپورٹ صرف الزامات تھے تاہم تفصیلی معلومات فی الوقت جاری نہیں کی جاسکتیں’۔رپورٹ میں سپاہیوں اور بدھ مت کے افراد کے ہاتھوں سنگین تشدد کو بیان کیا گیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*