تازہ ترین

مون سون کے پیش نظر نکاسی آب کا نظام فوری طور پر بہتر کیا جائے

لاہور(کامرس ڈیسک) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ شہر کی تمام مارکیٹوں میں نکاسی آب کا نظام فوری طور پر بہتر کرے تاکہ مون سون کے دوران تاجر برادری کو نقصانات سے محفوظ رکھا جاسکے۔ لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے کہا کہ پرانا سسٹم بھاری بارشوں کا بوجھ اٹھانے کے لائق نہیں، ہر سال مون سون کے سیزن میں صنعتکاروں اور تاجروں کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے کیونکہ بارش کا پانی انڈسٹریل یونٹس، گوداموں، دکانوں اور دفاتر میں داخل ہوکر ب±ری طرح تباہی مچاتا اور تیار مصنوعات، خام مال، مشینری اور فرنیچر کو خراب کرکے اربوں روپے کے نقصان کا سبب بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری شعبے کو پہلے ہی بہت سے مسائل کا سامنا ہے لہذا یہ مون سون میں بارشوں کی وجہ سے بھاری نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا، حالیہ بارشوں نے بہترین سیوریج سسٹم اور آلات کی ضرورت کو بھرپور طریقے سے ا±جاگر کردیا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ جدید ترین ڈرین سسٹم قائم کرنے کے لیے یورپی ممالک کے تجربے اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے تاکہ شدید بارشوں کی وجہ سے ہونے والی تباہی کی شدت کم سے کم کی جاسکے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*