تازہ ترین

مودی سرکار اپنے حق میں فلمیں بنواتی ہے‘ نصیر الدین شاہ

ممبئی (م ڈ) بالی وڈ کے نامور اداکار نصیر الدین شاہ نے بھارتی حکومت کو پروپیگنڈا فلمیں بنوانے پر آڑے ہاتھوں لیا ہے، کہتے ہیں مودی سرکار اپنے حق میں فلمیں بنواتی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں اداکار نے کہا کہ بھارتی حکومت بالی وڈ کے بڑے فلم سازوں اور ہدایت کاروں کو اپنے حق میں فلمیں بنانے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہے ، فلم سازوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ حکومت کی کاوشوں کو فلموں کے ذریعے اجاگر کریں۔ نصیر الدین شاہ نے کہا کہ حکومت پروپیگنڈا فلمیں بنانے کے لیے مالی معاونت بھی کرتی ہے، ایسا نازیوں کے دور میں کیا جاتا تھا، نازی فلسفے کی تشہیر کے لیے فلمیں بنوائی جاتی تھیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*