تازہ ترین

موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے ،میر عمر خان جمالی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزےر ٹرانسپورٹ مےر عمر خان جمالی نے کہا ہے کہ وفاقی کابےنہ کی جانب سے سی پےک کے حوالے سے جو اتھارٹی بنانے کا فےصلہ کےا ہے اس مےں بلوچستان کو نمائندگی دےتے ہوئے ٹرانسپورٹ محکمے کو شامل کےا جائے تاکہ ان کے ثمرات پورے بلوچستان کو مل سکے ،ےہ بات انہوں نے سول سےکرٹرےٹ مےں صحافےوں سے بات چےت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ ماضی مےں سی پےک کے حوالے سے بلوچستان کو نظر انداز اور اصل محکمہ ٹرانسپورٹ کو محروم کرکے سی پےک کے حوالے سے بلوچستان کے عوام کی مدد نہےں کی جس سے بلوچستان سی پےک کے حوالے سے مکمل طور پر نظر انداز ہوگےا ہے گزشتہ روز وزےراعظم پاکستان عمران خان کی صدارت مےں وفاقی کابےنہ کا اےک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس مےں سی پےک کے حوالے سے جو منصوبے تھے ان کا اتھارٹی بنادےا ہے ہم وزےراعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہےں کہ ان منصوبوں مےں بلوچستان کو مکمل نمائندگی دیتے ہوئے صوبے کے ٹرانسپورٹ محکمے کو شامل کےا جائے تاکہ ان کے ثمرات عوام تک پہنچ سکے انہوں نے اےک سوال کے جواب مےں کہاکہ ماضی مےں سی پےک کے حوالے سے جتنے اسکےمات جاری کےے گئے ہےں ان مےں بلوچستان اور خاص کر ٹرانسپورٹ محکمے کو نظر انداز کےا ےہی وجہ ہے کہ سی پےک سے بلوچستان ترقی نہےں کرسکے موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی پر توجہ دی ہے آج بھی اگر بلوچستان کو نظر انداز کےا تو پھر کبھی بھی بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن نہےں ہوسکتا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*