منظم نسل پرستی امریکی قوم پر دھبہ ہے،امریکی صدر

واشنگٹن (م ڈ)امریکی صدر جوزف بائیڈن نے کہاہے کہ منظم نسل پرستی امریکی قوم پر دھبہ ہے۔ جارج فلائیڈ قتل کیس کا فیصلہ تبدیلی کی جانب قدم ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے منظم نسل پرستی کا مقابلہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیسنگ اور کریمنل جسٹس سسٹم میں موجود نسلی امتیاز کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بحیثیت امریکی متحد ہونے کا وقت ہے۔جارج فلائیڈ کے ٹرائل سے متعلق بیان دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایسے لوگ ہیں جو جذبات مشتعل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ایسے انتہاپسندوں کو سماجی انصاف میں کوئی دلچسپی نہیں،ہم انہیں کامیاب ہونے نہیں دے سکتے۔وائٹ ہاوس کے مطابق جارج فلائیڈ قتل کیس میں جیوری کے فیصلے کے بعد صدر بائیڈن نے جارج فلائیڈ کی فیملی کو ٹیلی فون بھی کیا تھا۔واضح رہے کہ امریکا میں سیاہ فام جارج فلائیڈ قتل کیس میں 12 رکنی جیوری نے 45 سالہ سابق پولیس آفیسر ڈیرک چاون کو تمام تینوں الزامات میں مجرم قرار دے دیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*