تازہ ترین

منال اور احسن کی منگنی ہوگئی، شوبز ستاروں، عزیزواقارب کی شرکت

کراچی (شوبز ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کی منگنی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ گزشتہ روز منال خان اور احسن محسن اکرام کی منگنی کی باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں چند شوبز ستاروں سمیت اس جوڑی کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔اپنی زندگی کے اس خاص موقع پر منال خان نے پستہ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ ا±ن کے منگیتر احسن محسن نے آف وائٹ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔منال خان اور احسن محسن اکرام کی منگنی کی تصویریں اور ویڈیوز ا±ن کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں جو بےحد دلکش ہیں۔دوسری جانب منال خان نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں سے ایک تصویر میں احسن محسن نے منال کا ہاتھ پکڑا ہوا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*