تازہ ترین

ملک کو درپیش چیلنجوں کے حل کےلئے نوجوانوں کی شرکت ضروری ہے، قاسم سوری

اسلام آباد (این این آئی)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی اور سماجی ترقی میں نوجوان پارلیمنٹرین کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے، ملکی آبادی کا زیادہ حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنی توانائیاں بروئے کار لا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ینگ پارلیمنٹری فورم (وائی پی ایف) ، پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمانی سروسز (پیپس) اور پائیدار سماجی ترقی کی تنظیم (ایس ایس ڈی او) کے مابین پارلیمنٹ ہاو¿س میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجوں کے حل کے لئے نوجوانوں کی شرکت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار معاشی اور سماجی ترقی نوجوانوں کی فعال شرکت کا مطالبہ کرتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ PIPS نوجوان اراکین پارلیمنٹ کی استعداد کار میں اضافے کے لیے مو¿ثر پلیٹ فارم مہیا کرسکتا ہے تاکہ ایوان کی کارروائی کے دوران ان کی شرکت کو زیادہ معنی خیز بنایا جا سکے۔ سیکرٹری جنرل وائی پی ایف عظمہ ریاض نے کہا کہ وائی پی ایف ، PIPS اور ایس ایس ڈی او کے مابین اشتراک سے نوجوان پارلیمنٹیرین کی شرکت کو مزید موثر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی میں نوجوانوں کی شمولیت وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا وڑن ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں پی PIPS اور ایس ایس ڈی او کے کردار کو سراہا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*