تازہ ترین

ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، اسپیکر وڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (این این آئی)یوم دفاع کے موقع پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے یوم دفاع کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانا ایک خوش آئند قدم ہے۔ ایک بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ملکی سرحدوں کا دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی بے مثال قربانیاں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مسلح افواج کی عظیم قربانیوں پرپوری قوم فخر محسوس کرتی ہے۔انہوںنے کہاکہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاک افواج کی موجودگی میں دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرآت نہیں کر سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ  ملک پر جب بھی کڑا وقت آیا تو پوری قوم سیسہ پلائی ہوی دیوار کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی۔انہوںنے کہاکہ آج کا دن ہمیں ان شہدا ءکی یاد دلاتا ہے جنہوں نے 1965کی جنگ میں ہمت اور شجاعت کا مظاہرہ کیا۔انہوںنے کہاکہ ہمارے شہداءنے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور دشمن کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملایا۔انہوںنے کہاکہ ہماری افواج اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔انہوںنے کہاکہ پوری قوم وطن عزیز کی خاطر اپنی جان تک قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرے گی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان علاقائی اور عالمی فورمز پر کشمیر عوام کی سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔انہوںنے کہاکہ پوری قوم مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام پرڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتی ہے۔ قاسم خان سوری نے کہاکہ ہم خون کے آخری قطرے تک اپنے کشمیر ی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کی تحریک کی مکمل حمایت کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت نے گزشتہ 72سالوں سے کشمیر پر جو غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔انہوںنے کہاکہ دنیا کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے بعد بھارت کے مذموم عزائم کو جان چکی ہے، یوم دفاع قربانیوں کی ایک لازوال داستان ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*