ملک میں کورونا وبا خوفناک حد تک جاپہنچی،149افراد جاں بحق

اسلام آباد(آئی این پی ) ملک بھر میں کورونا وبا خوفناک حد تک جاپہنچی، ایک دن میں ریکارڈ 149 افراد جاں بحق ہونے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 243 ہو گئی، 6 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 756,285 ہوگئی ،متاثرہ 4 ہزار 446 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ اتوار کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 71 ہزار 836 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 11,144,367 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 6 ہزار 127 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 756,285 ہوگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ72 ہزار 197 ، پنجاب میں 2 لاکھ 67 ہزار 572، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 5 ہزار 438، اسلام آباد میں 69 ہزار 556، بلوچستان میں 20 ہزار 822، آزاد کشمیر میں 15 ہزار 524 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 176 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد80 ہزار 243 ہے۔ جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 149 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 16 ہزار 243 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 4 ہزار 527مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 659,483ہوگئی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*