تازہ ترین

ملک میں بدعنوانی دیمک سے بڑھ کرناسورکی صورت اختیار کر چکی ہے ،چیئرمین نیب

NAB Chairman

اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا کہ ملک میں بدعنوانی دیمک سے بڑھ کرناسورکی صورت اختیار کر چکی ہے جس کا واحد علاج سرجری ہے تاکہ اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔نیب نے 179میگا کرپشن کے مقدمات میں سے 105مقدمات میں ریفرنس دائرکرنے کے علاوہ 15مقدمات انکوائری اور19مقدمات انویسٹی گیشن کے مراحل میں ہیں جن پر قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے جبکہ 40مقدمات کو قانون کے مطابق نمٹادیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا ہر کیس میگا کرپشن کے زمرے میں آتا ہے جبکہ وہ کیس جس میں کرپشن کی رقم کم ہوتی ہے وہ نیب متعلقہ صوبائی اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کو قانون کے مطابق کارروائی کیلئے بھیج دیاجاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے بدعنوان عناصر کے خلاف قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائیاں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے ان لوگوں پہ بھی ہاتھ ڈالا جن کے خلاف کوئی کارروائی کا تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت معزز احتساب عدالتوں میں نیب کے 1210بدعنوانی کے ریفرنس زیر سماعت ہیں جن کی مالیت تقریباً 900ارب روپے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے وائٹ کالرمقدمات کی شواہد،دستاویزی ثبوت اور قانون کے مطابق سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کیلئے 10ماہ کا وقت مقرر کیا ہے جوکہ دنیا کی کسی اینٹی کرپشن ایجنسی نے مختص نہیں کیا۔ان خیالات کا اظہار چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب خیبر پختونخواکے دورہ کے دوران نیب افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے گزشتہ22 ماہ کے دوران71 ارب روپے برآمد کئے جبکہ 600بدعنوانی کے ریفرنس معزز احتساب عدالتوں میں دائر کئے جو پہلے22ماہ میں نیب نے اتنے بد عنوانی کے ریفرنس منطقی انجام تک پہنچائے۔انہوں نے کہا کہ نیب مضاربہ /مشارکہ سیکنڈلز کی تحقیقات ترجیح بنیادوں پر کر رہا ہے۔ نیب نے مضاربہ /مشارکہ سیکنڈلزمیں اب تک 43 ملزمان کی گرفتاری کے علاوہ بیرون ملک فرار مضاربہ /مشارکہ سیکنڈلزمیں مطلوب ملزمان کو انٹرپول کے زریعے واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے اس کے علاوہ نیب نے معززاحتساب عدالت اسلام آباد میں مفتی احسان کے خلاف مضاربہ کیس میںبدعنوانی کا ریفرنس دائر کیا تھا۔احتساب عدالت نے مفتی احسان کومضاربہ کیس میں 10سال کی قیداور9ارب روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ9دوسرے ملزمان کو 1ارب روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔اس طرح نیب نے مفتی احسان مضاربہ کیس میں 10ارب روپے سے زائد کا مقدمہ بہترین پراسیکیوشن کی وجہ سے جیت کر مفتی احسان اور دیگر مجرمان سے 10ارب روپے بر آمد کر کے متاثرین کو قانون کے مطابق واپس کئے جائیں گے۔قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جنا ب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ بزنس کمیونٹی ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔نیب نے بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے نیب ہیڈکوارٹرز میںنہ صرف الگ سیل قائم کیا ہے بلکہ تمام علاقائی دفاتر جن میں نیب خیبرپختونخوا بھی شامل ہے ۔بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے سیل قائم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی کسی بھی ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔انہوں نے بیورو کریسی کے نیب کی وجہ سے کام نہ کرنے کے پروپیگنڈہ اور تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اعداد و شمار کے ذریعے ثابت کیا کہ نیب میں جاری ہزاروں مقدمات میں سے بیوروکریسی کے خلاف سامنے آنے والے مقدمات نہ ہونے کے برابر ہیں مگر اس کے باوجود تواتر کے ساتھ نیب کے خلاف پروپیگنڈ ہ کیا جا رہا ہے جس کا مقصد نیب پر الزام تراشی اور بیوروکریسی کی حوصلہ شکنی کرنا مقصود ہے۔چئیرمین نیب نے واضح اور واشگاف الفاظ میںکہا کہ قانون کی نظرمیں تمام افراد برابر ہیں او رہر شخص اس وقت تک بے گناہ ہے جب تک اس پر الزا م ثابت نہ ہو جائے۔ نیب ملک کا بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے نہ صرف قانون کے مطابق کام کرنے والا معتبر ادارہ ہے بلکہ قانون کے مطابق ہر شخص کی عزت نفس کا احترام کرنے کے علاوہ ان کے جائز خدشات کو قانون اور آئین کے مطابق حل کرنے پر نہ صرف یقین رکھتاہے۔انہوں نے کہا کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے بدعنوان عناصر کے خلاف قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائیاں کر رہا ہے ۔ انہوں نے نیب افسران کو ہدایت کی کہ ہر شخص کی عزت و احترام کا خےال رکھا جائے اور تمام انکوائرےاں اور انوسٹی گیشنزقانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائی جائیں۔ اس موقع پر چیئرمین نیب نے نیب خیبر پختونخواکے ڈائریکٹر جنرل فےاض احمد قریشی کی سربراہی میں بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے نیب خیبر پختونخوا کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ نیب خیبر پختونخوا مستقبل میں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*