ملک صنعتی ترقی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا,عمران خان

Prime Minister of Pakistan Imran Khan

یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہملک صنعتی ترقی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا صرف زرعی اجناس کی برآمد سے ملک ترقی نہیں کرسکتا، 60 کی دہائی میں اس کی صنعت اوپر جارہی تھی اور اس کے بعد اب ہم صنعت کو اٹھا رہے ہیں۔ہم 50 سال بعد 2 بڑے ڈیمز بنا رہے ہیں، تعمیراتی صنعت کو مراعات دیں جس سے اس سطح کی تعمیرات ہورہی ہیں جو پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی اور اس کے ساتھ 30 دیگر صنعتیں منسلک ہیں۔ہمیں نئی سوچ کی ضرورت ہے ہم پرانے اور گھسے پٹے طریقے استعمال کررہے ہیں ایک مثال زیتون کی ہے جسے اب بڑے پیمانے پر اگایا جارہا ہے۔ ابھی مہنگائی کی وجہ یہ ہے کہ ڈالر 2018 کے 107 روپے سے 155 پر پہنچ گیا ہے چنانچہ جب روپیہ گرتا ہے ہر چیز مہنگی ہوجاتی ہے، یعنی یہ سب روپے کی کمزوری کے اثرات ہیں۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*