ملک بھر میں کوروناوائرس کے باعث مزید72 مریض انتقال کر گئے

ملک بھر میں کوروناوائرس کے باعث مزید72 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد وائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد13935تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے3270نئے کیسز سامنے آئے ہیںجس کے بعد کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ33ہزار741تک پہنچ گئی  ۔این سی اوسی کی جانب  سے منگل   کے  روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  ملک بھر میں کوروناوائرس کے5 لاکھ85 ہزار271 مریض مکمل طور پر شفایاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد34535تک پہنچ گئی ۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد2485 تک پہنچ گئی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*