تازہ ترین

ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید آٹھ مریض چل بسے مجموعی اموات 6082ہوگئیں

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید آٹھ مریض چل بسے جس کے بعد مجموعی اموات 6082ہوگئیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے ملک میں کورونا وائرس کے تازہ اعدادو شمار جاری کر دئیے جسکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 634 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 121 تک جا پہنچی۔این سی او سی کے مطابق ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 17 ہزار 791 ہے،ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 60 ہزار 248 ہو گئی ۔این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 8 اموات ہوئیں ، ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6082 ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 549 ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 94 ہزار 360 رپورٹ ہوئے،کے پی میں تعداد 34635 ، بلوچستان میں 11884 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15241 آزاد جموں و کشمیر 2134 ، گلگت میں 2321 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 390 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 21 لاکھ 27 ہزار 089 ٹیسٹ ہو چکے ہیں ،ملک بھرکے ہسپتالوں میں 153 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں ،ہسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے، ملک بھر میں 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلئے سہولیات ہیں،اس وقت 1 ہزار 334 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں،عید کے دوران کے پی کے میں کورونا وائرس اموات ہوئی مگر رپورٹ نہ ہوئیں ،این سی او سی کو اب اعداوشمار میں اموات ایڈجسٹ کرنا پڑیں،این سی او سی نے کے پی کے میں عید کے دوران اموات آج کے اعداوشمار میں ایڈجسٹ کر دیں ،گزشتہ روز مجموعی اموات 6068 تھی،ملک بھر میں آٹھ اموات ریکارڈ ہوئیں، 8 اموات کو ملا کر ٹوٹل اموات 6076 بنتی ہیں،این سی او سی کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق اموات 6082 ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*