تازہ ترین

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا400روپے مہنگاہوگیا

کراچی (کامرس ڈیسک)بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکااضافہ ،جس کے نتیجے میںملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا400روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1530ڈالرسے بڑھ کر1535ڈالرہوگئی ۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں400روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں343روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*