تازہ ترین

ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان میں مئی کے مہینے میں نئے کاٹن جننگ سیزن کا آغاز

کراچی (کامرس ڈیسک )ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان میںمئی کے مہینے میں نئے کاٹن جننگ سیزن کا آغازجبکہ پاکستان میں پھٹی کی قیمتیں بھی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح چھ ہزار 200روپے فی چالیس کلو گرام تک پہنچ گئیں۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ رواں سال بہتر موسمی حالات کے باعث سندھ کے ساحلی اضلاع میں کپاس کی کاشت پہلے کے مقابلے میں زیادہ ہونے اور بروقت چنائی شروع ہونے کے باعث سندھ کے کئی شہروں میں دو ہفتے قبل پھٹی کی چنائی شروع ہونے سے سندھ کے شہر ٹنڈو آدم اور پنجاب کے شہر بورے والا میں دو جننگ فیکٹریوں نے چند روز قبل کپاس کی نئی فصل سے آنے والی پھٹی سے جننگ کا آغاز کر دیا تھا جبکہ روائتی طور پر پاکستان میں نئے کاٹن جننگ سیزن کا آغاز جون کے دوسرے ہفتے میں کیا جاتا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ٹنڈو آدم میں کاٹن ایئر2021-22میں روئی کی 200بیلز کی اولین ڈیلیوری بھی کر دی گئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ سندھ کے ضلع سانگھڑ اور پنجاب کے ایک دو شہروں میں بھی اسی ہفتے مزید جننگ فیکٹریاں بھی نئے کاٹن جننگ سیزن کا آغاز کر دیں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ کے کئی شہروں میں گزشتہ روز نئی پھٹی کی قیمتیں200روپے فی چالیس کلو گرام مزید اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح چھ ہزار200روپے تک پہنچ گئیں جبکہ کپاس کی نئی فصل سے تیار ہونے والی روئی کی ٹریڈنگ بارہ ہزار 200روپے سے بارہ ہزار500روپے تک ہو رہی ہے جبکہ آئندہ چند روز کے دوران روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں مزید تیزی کا رجحان سامنے آنے کی توقع ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*