تازہ ترین

ملتان سلطانز کو چیمپئن بنوانے والے اینڈی فلاور کو قومی کوچ بنائیں، اظہر محمود

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق آل راﺅنڈر اظہر محمود نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6میں ملتان سلطانز کو چیمپئن بنوانے والے اینڈی فلاور کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بنانے کا مطالبہ کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پی ایس ایل میں ملتان سلطانزکے باولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ مجھے کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ اینڈی فلاور پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کیوں نہیں بن سکتے۔ ان کے ساتھ 2 پی ایس ایل سیزن اور ٹی 10 لیگ میں بھی ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے، انہیں جدید دور کی کرکٹ کا بہت علم ہے۔ ان کی کوچنگ کا سٹائل بہت اچھا ہے وہ سب کی سنتے ہیں اور پھر اس پر سوچ سمجھ کر بہترین فیصلہ لیتے ہیں۔46سالہ اظہر محمود نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی کامیابی کے پیچھے اینڈی کا کوچنگ انداز اور صحتمند ٹیم کا ماحول پیدا کرنے کی ان کی صلاحیتیں بنیادی وجوہات تھیں اور وہ قومی ٹیم کیلئے گیم چینجر ثابت ہوسکتے ہیں۔انہوں نے محمد رضوان کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین کپتان ہیں، ملتان سلطانز کے بیٹسمین صہیب مقصود نے بھی پی ایس ایل کے دوران اچھا پرفارم کیا اور ہمارے پاس ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باولر شاہنواز دھانی بھی تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*