ملازمین کا احتجاج کا طریقہ کار اور پلیٹ فارم مناسب نہیں تھا ،جام کمال

کوئٹہ(این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ ملازمین کی جانب سے احتجاج کا طریقہ کار اور پلیٹ فارم مناسب نہیں تھا کسی بھی احتجاج یا معاملے کو تعداد نہیں بلکہ حقائق دیکھ کر فیصلہ کرتا ہوں، میں جام کمال خان حقیقی اور ضروری مسائل کو ہمیشہ دل سے حل کرنے کی پوری کوشش کرونگا، مشترکہ مفادات کونسل کے آئندہ اجلاس سے قبل مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کے ایجنڈے پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیا ہے ،یہ بات انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہی، وزیراعلیٰ جام کمال خا نے کہا کہ 12دن احتجاج میں گزارنے کے بعد حتمی طور پر مشاورت اور بیٹھ کر بات چیت ہورہی ہے ملازمین کی جانب سے جس پلیٹ فارم اور طریقے کا چناﺅ کیا گیا وہ مناسب نہیں تھا ۔انہوں نے کہا کہ میںکسی بھی فیصلے کو احتجاج یا مظاہرین کی تعداد دیکھ کر نہیں کرتا اگر کوئی ایک شخص یا سو ہوں معاملہ اگر حقیقی ہے اور وقت کی ضرورت ہے میں جام کمال اسے ہمیشہ پوری کوشش کے ساتھ دل سے حل کروں گالیکن یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ اپوزیشن کس طرح کسی بھی موقع کو ہائی جیک کرنا چاہتی ہے اور بولنے کے لئے مائیک پکڑنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ سی سی آئی کے آئندہ اجلاس میں مردم شماری کے ایجنڈے پر تمام مخلوط حکومت کے ساتھ مشاورتی اجلاس کیا گیا جس میں مردم شماری کے نتائج کے حوالے سے ایجنڈے پرانہیں اعتماد میں لیا گیا

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*