تازہ ترین

مقدس مقامات سرخ لکیر ہیں اور ان کا دفاع مذہبی فریضہ ہے، حماس

مقبوضہ غزہ(م ڈ)اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے ایک بار پھر باور کرایا ہے کہ فلسطین میں موجود مقدس مقامات سرخ لکیر ہیں اور ان کا دفاع مذہبی فریضہ ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے رکن اسامہ المزینی نے غزہ میں شہدا کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کہا کہ معرکہ سیف القدس القدس اور الشیخ جراح کے دفاع کا حصہ ہے۔ اس معرکے کے ذریعے ہم نے اسرائیل کو یہ پیغام دیا ہے کہ فلسطین میں موجود تمام مقدس مقامات سرخ لکیر ہیں۔ القدس اور مسجد اقصی سمیت تمام مقدس مقامات کے دفاع کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔اسامہ المزینی کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ دشمن نے اچھی طرح معرکہ القدس سے سبق نہیں سیکھا۔ القسام بریگیڈ نے دشمن کو ہمیشہ یہ پیغام دیا ہے کہ جو بھی ہمارے سامنے آئے گا وہ سیاسی موت مرجائے گا۔اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے ایک بار پھر باور کرایا ہے کہ فلسطین میں موجود مقدس مقامات سرخ لکیر ہیں اور ان کا دفاع مذہبی فریضہ ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*