تازہ ترین

مقبو ضہ کشمیر کیلئے کچھ کر نا ہو گا

گذشتہ روز اقوام متحدہ میںپاکستان کی مستقل مند وب ملیحہ لو دھی نے ایک امر یکی ٹی وی کو اپنے انٹر و یو میں اقوام متحدہ پر وا ضح کر دیا ہے کہ اسے باتو ں سے آگے بڑھ کر مقبو ضہ کشمیر کیلئے کچھ کرنا ہو گا انہو ں نے دنیا کو بتا دیا کہ مقبو ضہ کشمیر میں کشمیر یو ں کی آزادی کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے ہندوستان کے کشمیر میں مو جو دہ اقدامات سے وہا ں ایک بہت بڑا بحران جنم لے رہا ہے عالمی میڈیا اور انسانی حقو ق کی تنظیمیں ہندوستان کے مظالم منظر عام پر لا رہے ہیں۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مند وب ملیحہ لو دھی کا مذکو رہ بیان بلا شبہ اقوام متحد ہ کو ایک آئینہ دکھا نے کے متراد ف ہے کیونکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اقوام متحدہ جو ایک عا لمی ا دا رہ ہے اور جس سے کشمیر سمیت تما م مما لک کی امید یں وابستہ ہیں کہ وہ ان سے ہو نیوالی کسی بھی زیا دتی کی نہ صر ف مزا حمت کرے گا بلکہ زیا دتی کرنے والے ملک کیسا تھ چا ہے وہ کوئی بھی ہو غیر جا نبد ار ی کا مظاہر ہ کر تے ہوئے سخت کا روائی کر ے گا لیکن افسو س کی با ت یہ ہے کہ یہا ں معاملہ اس کے با لکل بر عکس ہے ہندوستان گذشتہ 70 سالوں سے مقبو ضہ کشمیر میں مظالم کر رہا ہے جس میں اب مز ید تیز ی آگئی ہے بلکہ اس نے وہاں قابض فو ج کی تعدا د میں بھی اضافہ کر تے ہوئے گذشتہ ڈیڑھ ما ہ سے مسلسل کر فیو ں لگا یاہو اہے جس کے با عث وہاں کے عوام کا جینا دو بھر کر دیا گیا ہے پاکستان نے اس مسئلے کو سلامتی کونسل میں بھی اٹھایا جس نے کشمیر کو ہندوستان کا حصہ قر ار نہیں دیا ہے جو یقینا پاکستان کے مو قف کی جیت ہے ۔
مقبو ضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لینا تو دور کی بات ہے اس کے خلاف مزاحمتی بیان تک نہیں آتے اب اس پر پاکستان کی مستقل مندو ب بر ائے اقوام متحد ہ ملیحہ لودھی نے مذکوربیان دے کر تما م پو ز یشن وا ضح کر دی ہے۔
اس لیے یہا ں ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام متحد ہ کو غیر جا نبد اری کامظاہر ہ کرتے ہوئے مقبو ضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کا سخت نو ٹس لے ہندوستا ن کو وہاں سے اپنی لاکھو ں قابض فوج کو فوری طو رپر واپس بلانے کے لیے کہنا چا ہئے اور کشمیری عوام کو اپنی سر زمین پر اپنی مر ضی کے مطا بق زند گی گز ارنے کا حق دینا چا ہئے جو کہ اس کے اپنی قر ار دادو ں میں مو جو د ہے اس لیے اقوام متحدہ کو اپنی ہی قر ارد ادوں پر عمل در آمد کر تے ہوئے کشمیر یو ں کو ان کے حقو ق دینے چا ہئیں اور اگر ہندوستان اس سلسلے میں ہٹ دھر ی کا مظاہر ہ کر تا ہے تو اس کے خلاف بڑے پیمانے پر اقتصادی پا بند یا ں لگا ئی جائیں جوکہ انتہائی ناگزیر ہے کیونکہ جب تک ایسا نہیں کیا جا تا کشمیر یو ں پر اسی طر ح مظالم کے پہاڑ تو ڑ ے جا تے رہیں گے جو گذشتہ 70 سالو ں سے مسلسل تو ڑ ے جا رہے ہیں اقوام متحدہ کو اب با تو ںسے آگے نکل کر مسئلہ کشمیر پر عملی طو ر پر اقدامات کر نے چا ہئیں جو اب وقت کی ضرورت بن چکے ہیں کیونکہ کشمیر ی عوام کبھی بھی ہندوستانی تسلط کو کسی صورت قبول نہیں کر یںگے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*