تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستانی قوم نے ‘کشمیر آور’ منایا

اسلام آباد: مقبوضہ جموں اور کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر پاکستانی قوم نے ‘کشمیر آور’ منایا۔

کشمیر آور دن 12 سے ساڑھے 12 بجے تک منایا گیا، اس دوران ملک بھر میں سائرن بجائے گئے جس پر تمام ٹریفک اور حکومتی مشینری نے کام روک دیا۔

اس کے ساتھ ساتھ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا، جس کے ساتھ کراچی سے خیبر تک تمام پاکستانی اپنے مقامات پر کھڑے ہوگئے۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں منائے گئے ‘کشمیر آور’ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، وزرائے اعلیٰ اور اراکین پارلیمنٹ اپنے متعلقہ سیکریٹریٹ اور دفاتر کی عمارتوں کے باہر جمع ہوئے۔

نماز جمعہ کے اجتماعات میں بھی کشمیر کے عوام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ ملک بھر میں ریلیاں بھی نکالی گئیں۔

بلوچستان میںیوم  یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ‘کشمیر بنے گا پاکستان’ ریلی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی قیادت میں بلوچستان اسمبلی سے نکالی گئی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ جہوریت کے علمبردار بھارت کا سفاک چہرا اب دنیا کے سامنے آچکا ہے۔

ریلی سے قبل کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم، کئی دنوں سے جاری کرفیو، بھارتی ریاستی دہشت گردی اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر سائرن، پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*