تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں نہتے لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، شاہ محمود قریشی

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، نوجوانوں کو گرفتار کرکے ان پر تشدد کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اسلامک کمیونٹی فار نارتھ امریکا سے درخواست کی کہ وہاں کے لوگ کشمیریوں کے حق کے لیے آواز بلند کریں۔ان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ ناانصافی اور ظلم ہو رہا ہے۔مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے حقوق پامال ہو رہے ہیں۔ آج ہٹلر کی سوچ مودی کی صورت میں برصغیر پر مسلط کی جا رہی ہے۔ہر کسی کو ظلم کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ تاریخ میں ایسے بلیک آؤٹ کی مثال نہیں ملتی جیسا مقبوضہ کشمیر میں کیا گیا۔ بھارت خود کو جمہوری ملک کہتا ہے ۔لیکن وہاں میڈیا پر شدید پابندی ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے ہوں گے، وقت ثابت کرے گا کہ خلیجی ممالک ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*