تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کی مسلسل 28 ویں روز بھی پابندیاں جاری

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کی مسلسل 28 ویں روز بھی پابندیاں جاری جس کے باعث کشمیری اب تک کھلی جیل نُما وادی میں محصور ہیں۔

کرفیو اور پابندیوں کے باوجود کشمیریوں کی مزاحمت جاری ہے جسے روکنے کے لیے قابض انتظامیہ نے وادی کو فوجی چھاؤنی بنا کر رکھا ہوا ہے۔

جگہ جگہ بھارتی فوجی اہلکار تعینات ہیں جب کہ حریت قیادت اور سیاسی رہنما بدستور گھروں اور جیلوں میں بند ہیں۔

تعلیمی ادارے بند ،اخبارات کی اشاعت بھی رُکی ہوئی ہے اس کے علاوہ کھانے پینے کی اشیاء کی قلت اور مریضوں کو ادویات کی فراہمی مشکل ہوگئی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*