تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں انڈین اقدامات ناقابل قبول ہیں،برنی سینڈرز

ہیوسٹن (م ڈ ) امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما اور امریکی صدارتی امیدوار بننے کے خواہشمند امیدوار برنی سینڈرز نے ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کی حمایت کی جائے، کشمیر میں کریک ڈاون کے نام پر حقوق چھینے جا رہے ہیں، صورتحال پر تشویش اور بھارتی اقدامات ناقابل قبول ہیں۔۔ہیوسٹن میں اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکا کے سالانہ کنوینشن سے خطاب میں برنی سینڈرز نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کے اقدامات ناقابل قبول ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی کے نام پر کریک ڈاون کر کے کشمیریوں کے حقوق چھینے گئے ہیں اور کشمیریوں کو طبی سہولتوں تک رسائی بھی حاصل نہیں ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*