تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر ، لاک ڈاﺅن برقرار،عوام 40روز سے محصور،زندگی مفلوج

سری نگر(م ڈ) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ کے لاک ڈان کو آج 40 روز ہوگئے تاہم وادی کے لوگ اب بھی نماز جمعہ مساجد میں ادا کرنے سے محروم ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 40 روز سے کرفیو اور پابندیوں کےباعث مقبوضہ وادی میں نظام زندگی مفلوج ہے۔رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں تعلیمی ادارے، دکانیں، کاروباری مراکز بند ہیں جب کہ سڑکوں سے ٹریفک اب بھی معطل ہے۔اس کے علاوہ انٹرنیٹ،موبائل فون اور لینڈ لائن سروس بھی 40 روز سے بند ہے جب کہ حریت رہنما، سیاسی رہنما سمیت 11 ہزار کشمیری گرفتار ہیں۔کشمیر چیمبر آف کامرس کے مطابق 40 روز کے دوران کاروبار میں 3 ہزار 900 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ تاحال جاری ہے تاہم قابض بھارتی فورسز کے اہلکار جگہ جگہ تعینات ہیں۔بھارت نے 5 اگست کو راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش کرنے سے قبل ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*