تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر ، لاک ڈان کا 35واں روز، محرم کے جلوس پر شیلنگ سے متعدد زخمی

سری نگر (آئی این پی ) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے وادی میں محرم الحرام کے جلوسوں پر بھی پابندی عائد کر دی ،وادی میں مسلسل 35 ویں روز بھی انٹرنیٹ سمیت مواصلاتی رابطے منقطع ، حریت قیادت اور سیاسی رہنما بدستور گھروں اور جیلوں میں بند ہیں۔بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محرم الحرام کے جلوس پر بھی پیلٹ گنز اور شیلنگ کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔جنت نظیر وادی میں مودی حکومت کے کرفیو کو 35 روز گزر چکے ہیں، مودی حکومت نے کشمیریوں سے نہ صرف حق خودارادیت کو چھین لیا ہے بلکہ کشمیریوں کی مذہبی آزادی کا حق بھی غصب کرلیا ہے۔بھارتی حکومت نے مقبوضہ وادی میں محرم الحرام کی مناسبت سے نکلنے والے تمام جلوسوں پر پابندی لگا رکھی ہے جب کہ سری نگرمیں ماتمی جلوس پر آنسو گیس، پیلٹ گنز اور لاٹھی چارج کرکے کئی عزاداروں کو زخمی کردیا گیا۔دوسری جانب کھانے پینے کی چیزوں اور ادویات کی قلت نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنارکھی ہے ۔ ٹرانسپورٹ، کاروبار، دکانیں اور دفاترمکمل بند ہیں، کرفیواور سخت پابندیوں کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*