تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر، انڈین ظلم و جبر کو ایک ماہ مکمل،16کشمیری شہید،367زخمی

سری نگر(آئی این پی) مقبوضہ وادی کشمیر میں مسلسل کرفیو اور انسانی نقل و حمل پہ عائد ریاستی پابندیوں سمیت بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 21 ویں صدی میں مقبوضہ وادی چنار کو پتھر کے دور میں دھکیلنے والی ہندو انتہا پسند مودی حکومت نے جس طرح مواصلاتی رابطوں کو ختم کیا ہے، اشیائے خور و نوش کی جان بوجھ کر ہمالیائی علاقے میں قحط جیسی صورتحال پیدا کی ہے، مریضوں کو اسپتال جانے سے روکا ہے اور علاج معالجہ کی حاصل سہولتوں پر پابندیاں لگائی ہیں، جدید دنیا کی معلوم تاریخ حکومتی ظلم و ستم کی ایسی دوسری نظیر پیش کرنے سے قاصر ہے۔گزشتہ ایک ماہ کے دوران ساڑھے دس ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کرنے والی مودی سرکارنے ساڑھے چار ہزار افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قانون کا اطلاق کرکے اپنا گھناﺅنا چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*