تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر،مودی سرکار نے صحافیوں کو گاندھی جی کا بندر بنا دیا

سری نگر(م ڈ) بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کیلیے کام کرنا تقریبا ناممکن بنادیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور مواصلاتی رابطے منقطع ہونے کے باعث صحافیوں کے لیے نہ صرف معلومات فراہم کرنے میں شدید دشواریاں ہیں بلکہ سفر کرنا بھی خطرناک ہوگیا ہے ایسا دکھائی دیتا ہے کہ جیسے صحافیوں کو گاندھی جی کا بند بنا دیا گےا ہو ،سب اچھا ہے ہرا ہے برا کچھ نہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق صحافی ریاض مسرور نے بتایا کہ کشمیر کی صورتحال پر رپورٹ کرنا مقامی اور بین الاقوامی اداروں کے لیے کام کرنے والے صحافیوں دونوں کے لیے بہت مشکل ہوگیا ہے، ایک ماہ سے پابندیاں نافذ ہیں، تجارتی اور تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں، انٹرنیٹ اور ٹیلی فون بند ہونے کی وجہ سے صحافی اپنا کام نہیں بھیج پاتے۔صحافی شون ستیش نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں کام کرنا تقریبا ناممکن ہے اور کوئی آزادی نہیں ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*