تازہ ترین

مقا می حکومت کے مو ثر نظام کا قیام ضروری

مقا می حکومتو ں کی افا دیت سے انکا ر نہیں کیا جا سکتا اس لیے ان کا قیام بہت ہی ضروری ہے بلوچستا ن میں ایک عر صے سے بلد یا تی انتخا با ت نہیں ہوئے ہیں جس کے باعث عو ام اپنے بنیادی مسائل کے حل کیلئے مشکلا ت کا شکار ہیں کیونکہ علا قے کا جو نمائند ہ کو نسلر ہو تا ہے وہ اپنے علا قے اور لو گو ں کے مسائل کو بہتر طر یقے سے حل کر سکتا ہے کیونکہ وہ اپنے علا قے میں ہر شخص کو جانتا ہے اور اس طرح عو ام کو بھی اپنے کا م کر وانے میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔
مقا می حکومتو ں کے انتخا با ت نہ ہونے کے باعث ایک عا م آدمی اپنے مسائل لے کر علا قے کے ایم پی اے ،ایم این اے کے پا س جا تا ہے لیکن حلقہ بڑ ا ہونے کے باعث یہ عو ام کے نما ئند ے کچھ نہیں کر سکتے اور اس طرح اس کا خمیا زہ عو ام کو بھگتنا پڑ تا ہے اس وقت کوئٹہ میں مقا می حکومتو ں کے نہ ہونے کے باعث عو ام کے بنیا دی مسائل جن میں گلی محلو ں کے نا لیو ں کی مر مت،صفائی کا نظام، سڑ یٹ لائٹس اور اہم دستا ویز ات کی تصدیق سمیت دیگر کا سا منا کرنا پڑ رہا ہے۔
گذشتہ رو ز ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قا سم خان سوری نے ایک تقر یب سے خطا ب کر تے ہوئے مقامی حکومتوں کے قیام کی ضرورت پر زو ر دیا ہے انہوں نے وا ضح کیاہے کہ بلد یا تی انتخا با ت کی نفاذ میں تا خیر نہ صر ف آئینی ذمہ دا ر یو ں کی خلاف ور زی ہے بلکہ مقا می نما ئند و ں اور نوجوانوں کی ایک بڑی سیا سی عمل کا حصہ بننے کی صلا حیتو ں کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔
مقا می حکومت کے مو ثر نظام کا قیام ضروری ہے کیونکہ یہ بنیا دی خد ما ت تک عا م آدمی کی رسائی کو ممکن اور بہتر بنا نے کو یقینی بنا ئے گا اس لیے الیکشن کمیشن بلوچستان میں مقا می حکومتو ں کے قیام کے لیے منا سب اقد اما ت اٹھا ئے۔
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قا سم خان سو ری کا بلد یا تی انتخا با ت اور مقا می حکومتو ں کے قیام سے متعلق مذکو رہ بیان قا بل تعر یف ہے۔
اس لیے یہاں ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اور الیکشن کمیشن کو عو ام کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے بلوچستان سمیت پورے ملک میں بلد یا تی انتخا با ت کا فو ری طو ر پرانعقا د کرنا چا ہیئے جیسا کہ اوپر در ج کیا جا چکا ہے کہ یہ انتخا با ت بہت ہی نا گز یر ہیں اس لیے ان انتخا با ت کے انعقا د میں تا خیر کر کے آئینی ذمہ دا ر یو ں کی خلا ف ورزی نہیں ہونی چا ہیئے آئین کے تحت فو ری طو ر پر مقا می حکومتو ں کے قیام کو عمل میں لا یا جا ئے جو وقت کی اہم ضرور ت اور انتہائی نا گز یر ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*