تازہ ترین

مغربی میڈیا مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دے رہا ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(اے این این ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کو ہر میدان میں شکست ہو رہی ہے، مغربی میڈیا میں مودی سرکار کو ہٹلر سے تشبیہ دی جا رہی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کوشش کے باوجود یورپی یونین کی پارلیمنٹ کے ایجنڈے سے کشمیر کی بحث کو نہیں ہٹوا سکا، کوشش کے باوجود بھارت دنیا کو قائل نہ کرسکا کہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کو ہر میدان میں شکست ہو رہی ہے، بھارت کوشش کے باوجود او آئی سی کے اجلاس کو خاموش نہ رکھ سکا۔انہوں نے کہا کہ ہیومن رائٹس کونسل میں مقبوضہ کمشیر کا معاملہ ایک آزمائش ہوگی ان اداروں کے لیے جو انسانی حقوق کے علم بردار ہیں۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ دفتر خارجہ میں کشمیر سیل کا پہلا اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز موجود ہوں گے جو اپنی رائے وزیراعظم کو دیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*