تازہ ترین

معیشت خطرات سے نکل کر معاشی بحالی کی شاہراہ پر گامزن ہے، شوکت ترین

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ معیشت خطرات سے نکل کر معاشی بحالی کی شاہراہ پر گامزن ہے،وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں ہر فیصلے میں غریب عوام کا مفاد پیش نظر رہتا ہے، آئی ایم ایف سے معاملات کرتے وقت بھی عوامی مفادات کا تحفظ اولین ترجیح ہے، مہنگائی میں کمی سمیت معاشی محاذ سے جلد عوام کو خوشخبریاں ملیں گی،پاکستان کی معیشت پر عالمی اداروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔اتوار کو مرکزی نائب صدر و منتظم مرکزی سیکرٹریٹ تحریک انصاف زاہد حسین کاظمی کی وزیر خزانہ شوکت ترین سے ملاقات ہوئی جس میں وزیرخزانہ نے تحریک انصاف کے رہنما کو اپنے دورہ امریکہ کے اہداف سے آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران معاشی امور، عوام کو فراہم کردہ سہولیات اور ٹیکس نظام کی اصلاح کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مہنگائی میں کمی اور معاشی ڈھانچے کی اصلاح کے حوالے سے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت پر عالمی اداروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے جبکہ ناقص پالیسیوں اور نظام کی تباہی سے معاشی بحالی کا کام پیچیدہ اور نہایت محنت طلب رہا ہے۔ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ معیشت خطرات سے نکل کر معاشی بحالی کی شاہراہ پر گامزن ہے، وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں ہر فیصلے میں غریب عوام کا مفاد پیش نظر رہتا ہے۔وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاملات کرتے وقت بھی عوامی مفادات کا تحفظ اولین ترجیح ہے، مہنگائی میں کمی سمیت معاشی محاذ سے جلد عوام کو خوشخبریاں ملیں گی۔نائب صدر و منتظم مرکزی سیکرٹریٹ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومتوں کی تباہ کاریوں سے عوام بخوبی آگاہ ہیں، فلاحی ریاست کے تصور کے پیش نظر تحریک انصاف کی حکومت نے غریب شہریوں کا بھرپور خیال رکھا ہے۔ زاہد حسین کاظمی نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ اور بین الاقوامی تجارت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہیں، خطے کی صورتحال اور چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے معاشی حکمت عملی کی تیاری دوراندیشی کی علامت ہے۔نائب صدر و منتظم مرکزی سیکرٹریٹ تحریک انصاف نے کہا کہ وبا کے باوجود معیشت کو ترقی کے مواقع اور ماحول میسر ہیں، خود کفالت کے حصول کیلئے ٹیکسوں کی ادائیگی کا کلچر فروغ دینا ہوگا۔زاہد حسین کاظمی کا کہنا تھا کہ اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں کمی اور مقامی پیداوار کی حوصلہ افزائی سے مہنگائی میں مثر کمی کا نسخہ قابل تحسین ہے۔نائب صدر و منتظم مرکزی سیکرٹریٹ تحریک انصاف زاہد حسین کاظمی کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس چوروں کی ناکہ بندی سے ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی کے ساتھ آمدن میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*