تازہ ترین

معیار ی تعلیم کی فر اہمی

وزیر اعلیٰ بلوچستان جا م کمال خان نے ایک اجلا س سے خطاب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ معیار ی تعلیم کی فراہمی صوبائی حکومت کے وژن کا حصہ ہے انہو ں نے اس مو قع پر یہ بھی وا ضح کیا کہ حکومت پر ائمر ی مڈل اور ہائی سیکنڈ ری تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تا کہ بنیا دی سطح پر شر ح خواند گی میں ایک نما یاں اضافہ دیکھنے کو ملے اس سلسلے میں روا ں مالی سال کے تر قیا تی پر وگرام میں دو سو ملین روپے مختص کئے گئے ہیں تا کہ بہتر انفرا سٹرکچر اور اسا تذہ کی احسن انداز سے ٹر یننگ ہوسکے صوبائی حکومت تعلیم،صحت ،چا ئلڈ پر و ٹیکشین اور صفائی کے نظام کو بہتر بنا رہی ہے بنیا دی مر اکز صحت اور دیہی مراکز صحت میں تما م ضروری سہو لتو ں کی فراہمی اولین ترجی©ح ہے ۔
معیار ی تعلیم کی فراہمی صوبائی حکومت کے وژن کا حصہ ہے سے متعلق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا بیان بلاشبہ صوبے میں تعلیم کی تر قی میں اہم پیش رفت اور قابل تعر یف ہے کیو نکہ یہ با ت حقیقت پر مبنی ہے کہ معیا ری تعلیم کے بغیر کوئی بھی معا شر ہ تر قی نہیں کر سکتا دنیا میں وہی قو تیں کا میا ب ہو تی ہیں جو تعلیم پر بھر پور تو جہ دیتی ہیں معا شر ے میں تعلیم کا حصول جہا ں مر د حضرات کے لیے ضروری ہے وہا ں وہ خواتین کے لیے بہت ہی ضروری ہے کیو نکہ ایک خواند ہ خاتو ن اپنے پورے کبنے کی تعلیم کے سلسلے میں بہتر رہنمائی کر سکتی ہے جس گھر میں خاتون پڑھی لکھی ہو گی وہا ں تعلیم کے حصول کی جا نب رغبت زیادہ ہو گی اس لیے حکومت کو بھی خواتین کی تعلیم کی جا نب بھی خصوصی توجہ دینی چا ہئے بنیا دی سطح پر شر ح خواند گی میں اضافہ کرنا بہت ہی ضرور ی ہے کیونکہ ہمیشہ جس چیز کی بنیا د مضبو ط ہو گی وہ کا میا ب ہو گی اس سلسلے میں حکومت کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے حکومت کو اور متعلقہ محکمے کو پر ائمر ی سکو لوں پر خصوصاً چیک اینڈ بیلنس رکھنا چا ہئے پر ائمر ی سکولو ں میں اسا تذہ کی حاضری کو خصوصی طو رپر دیکھا جائے اور غیر حاضر اساتذہ کے سا تھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں ہو نی چا ہئے۔
صوبائی حکومت کا تر قیا تی پر وگرام میں دو سو ملین روپے مختص کرنے کا مقصد اسا تذہ کی احسن انداز سے ٹریننگ میں بہتر ی لانا ہے جوکہ یقینا عوام کے بہتر ین مفاد میں اقدام ہے کیونکہ ان ٹر ینڈ اسا تذہ کبھی بھی بہتر ین تعلیم نہیںدے سکتے خصو صی پر ائمر ی سیکشن جو کہ بنیا دی سیکشن ہے میں ان کا ہونا نہا یت ہی نا گز یر ہے۔
صوبائی حکومت بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت میں تما م سہولتو ں کی فراہمی سے متعلق عزم کا اظہار بلا شبہ دیہی علا قو ں میں عوام کو صحت کی سہو لتو ں کا بہم پہنچا نا اس با ت کی غمازی کر تا ہے کہ حکومت اس اہم شعبے جوکہ بنیا دی شعبہ ہے کی بہتر ی کیلئے اقداما ت کر رہی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان جوصوبے میں اہم شعبو ں کی تر قی کیلئے کو شا ں ہیں کوہم صوبے کی خوش قسمتی سمجھتے ہیں اگر وہ ان اقدامات میں کامیا ب ہو گئے تو یہ تا ریخی کا ر نامے ہو ں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*